Friday, April 26, 2024

سمندر پار پاکستانیوں کی آئی ووٹنگ کے قانون پر عملدرآمد کے حوالے سے یادداشت الیکشن کمیشن میں جمع

سمندر پار پاکستانیوں کی آئی ووٹنگ کے قانون پر عملدرآمد کے حوالے سے یادداشت الیکشن کمیشن میں جمع
November 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سمندر پار پاکستانیوں نے انٹرنیٹ ووٹنگ کے قانون پر عملدرآمد کے لئے الیکشن کمیشن کے باہر پرامن احتجاج کیا اور یادداشت جمع کرا دی۔

یادداشت میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق 90 دن کے اندر اقدامات کرے۔

اوورسیز فورم کے چیئرمین شاہد رانجھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز کی زمینوں پر قبضہ ہوتا ہے تو کوئی نہیں پوچھتا۔ آئی ووٹنگ پر اقدامات میں تاخیر کی تو ملک گیر احتجاج کرینگے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا اوورسیز کو حق دینے کی بات ہوتی ہے تو سیاسی جماعتوں کو سانپ سونگھ جاتا ہے ۔ نواز شریف واحد اوورسیز ہیں جو یہاں سے پیسہ لندن لیکر گئے۔

معاون خصوصی کا  مزید کہنا تھا کہ  اوورسیز پاکستانی ہم سے زیادہ محب وطن ہیں۔ ان  کو ووٹ کا حق دینے سے اب کوئی نہیں روک سکتا۔