Friday, March 29, 2024

سمندر نے ہزاروں مردہ مچھلیاں ساحل پر اگل دیں

سمندر نے ہزاروں مردہ مچھلیاں ساحل پر اگل دیں
August 18, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں سمندر نےہزاروں مردہ مچھلیاں اگل دیں،ساحل پرتعفن پھیل گیا۔ تفریح کے لئے  ساحل کا رخ کرنے والے والے شہری مردہ مچھلیوں ٓاور بدبو سے پریشان ہوگئے۔ کراچی میں سمندر نےہزاروں مردہ مچھلیاں اگل دیں جس کے باعث ساحل پرہرطرف مردہ مچھلیاں ہی نظر آرہی ہیں جب کہ  ساحل پر تعفن پھیل گیا ، شہری چھٹی والےدن تفریحی کےلئے ساحل پرپہنچےتومردہ مچھلیاں اور بدبو سےپریشان ہوگئے۔ دوسری جانب ٹیکنیکل ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف معظم علی خان نے کہاکہ بارش کے بعدآبی حیات کابڑی تعدادمیں متاثرہونا انوکھی بات نہیں کیونکہ ندی نالوں کاپانی بھی سمندر میں جاتاہے جس سے آکسیجن کی کمی  ہوجاتی ہے جس کی وجہ سےآبی حیات متاثر ہوتی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیاکہ ساحل کو اچھی طرف صاف کیاجائے۔