Saturday, April 27, 2024

سمندر اور سمندری حیات کے تحفظ کیلئے ہونے والی مشق بارہ کوڈا کی خصوصی وڈیو جاری

سمندر اور سمندری حیات کے تحفظ کیلئے ہونے والی مشق بارہ کوڈا کی خصوصی وڈیو جاری
November 26, 2019
 کراچی (92 نیوز) سمندر اور سمندری حیات کے تحفظ کیلئے ہونے والی مشق بارہ کوڈا کی خصوصی وڈیو جاری کر دی گئی۔ پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی مشق دو سے چار دسمبر تک جاری رہے گی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس مشق میں متعدد متعلقہ ملکی اداروں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک بھی حصہ لیں گے۔ وڈیو میں سمندر اور سمندری حیات کے  تحفظ اور انسانی ترقی کے لئے سمندر کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ وڈیو میں پاک بحریہ کا پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے سمندری ماحول کو آلودگی سے محفوظ بنانے کے سلسلے میں بھر پور تعاون کا اظہار سامنے آیا۔ ترجمان کے مطابق بارہ کوڈا مشق کے دوران بحری جہازوں سے رسنے والے تیل سے سمندری آلودگی اور اس کے تدارک کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ سمندری ماحول کی حفاظت کے سلسلے میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کردار قابل ستائش ہے۔