Thursday, May 2, 2024

سمند سے مطلوبہ مقدار میں گیس اور تیل کا ذخیرہ برآمد نہ ہوا

سمند سے مطلوبہ مقدار میں گیس اور تیل کا ذخیرہ برآمد نہ ہوا
May 18, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) کھودا سمندر مگر کچھ نہیں اندر، سمند سے مطلوبہ مقدار میں تیل نکلا نہ گیس،ڈرلنگ کرنے والی کمپنیوں نے14ارب روپے خرچ کرنے کے بعد زیرسمندر سوراخ بند کرنے کا عمل شروع کردیا۔ بڑا شور سنتے تھے پہلو میں دل کا،جو چیرا تو اک قطرہ خوں نہ نکلا،سمندر سے تیل اور گیس ملنے کی شنید تھی، حکومت نے آؤ دیکھا نہ تاؤ، نتائج کی پرواہ کئے بغیر ٹھیکہ دے دیا۔ سمندر کے اندر ساڑھے پانچ ہزار میٹر سے زائد گہرائی میں ڈرلنگ کے بعد ٹیسٹوں کے نتائج مایوس کن آئے، سمند سے مطلوبہ تیل اور گیس کا ذخیرہ نہ مل سکا جس پر سوراخ بند کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔ تیل اور گیس کی تلاش کے اس مشن میں حکومت نے14ارب روپے کا ٹھیکہ دیا تھا، زیر سمندر ہزاروں بیرل تیل اور گیس کے وسیع ذخائر کی نشاندہی کی گئی تھی۔ حکومتی عہدیداروں نے سمندر سے ملنے والے تیل اور گیس کےساتھ معیشت کی بنیادیں استوارکرلی تھیں تاہم خیالی عمارت بننےسےقبل ہی دھڑام سے نیچے آگری۔ وزیراعظم عمران خان کو ٹیسٹنگ کے بعد تیل اور گیس نہ ملنے کے حوالے سے رپورٹ دے دی گئی ہے۔