Saturday, May 11, 2024

سمن آباد میں مکان کی چھت گر گئی ، دو افراد جاں بحق

سمن آباد میں مکان کی چھت گر گئی ، دو افراد جاں بحق
October 1, 2019
لاہور (92 نیوز)لاہور کے علاقے پکی ٹھٹھی سمن آباد میں بوسیدہ مکان  کی چھت گرنے سے دوافرادجاں بحق ہو گئے ، پانچ کو ملبے تلے سے زندہ نکال لیا گیا۔اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال اور ڈپٹی کمشنر بھی موقع پر پہنچ گئے۔ لاہور کے علاقے  سمن آباد میں افسوسناک واقعہ میں  بوسیدہ مکان  کی چھت گرنے سے دوافراد لقمہ اجل بن گئے، ریسکیو ٹیموں نے پانچ کو ملبے تلے سے زندہ نکال لیا گیا۔

لاہور،تین منزلہ مکان کی چھت گر گئی ، 6افراد جاں بحق

پکی ٹھٹھی میں اہلخانہ گھر میں موجود تھے کہ اچانک  چھت نیچے آگری ، جاں بحق ہونے والوں میں 75سالہ شریف اور 45سالہ رفعت بی بی شامل  ۔ 45سالہ رانی،20ساہ ماہ نور،7سالہ مریم ،30سالہ وقاص اور 20سالہ اویس کو ملبے تلے سے نکال لیاگیا۔

بارش سے گھرکی چھت گر گئی، میاں بیوی اور پانچ بچے جاں بحق

صوبائی وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال بھی موقع پر پہنچے ،گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   عمارت 45 سال پرانی ہے،انتظامیہ وقت کے ساتھ ساتھ عمارتوں کی نشاندہی کرتی رہتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور بھی اطلاع ملتے ہی موقع  پر پہنچ گئے،امدادی کاموں کی نگرانی کرتے رہے۔

 وین اور ٹرالر میں تصادم، 4 افراد جاں بحق