Friday, March 29, 2024

سمجھوتہ کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بلاول بھٹو

سمجھوتہ کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بلاول بھٹو
November 4, 2019
اوچ شریف (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بڑا انکشاف کر دیا، کہتے ہیں۔ آصف زرداری پر دباؤ ڈال کر سمجھوتے کیلئے مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مگر پیپلزپارٹی اس نالائق اور نااہل حکومت کا مقابلہ کرتی رہے گی۔ اوچ شریف میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا۔آصف زرداری کے بغیر کسی ثبوت گرفتار کیا گیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی  نے دعویٰ کیا کہ ۔دباؤ ڈال کر سمجھوتے کیلئے مجبور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ بلاول بھٹو نے پمز میں زیر علاج آصف زرداری کی صحت  تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ ان کے والد کو طبی سہولیات نہیں دی جارہیں۔ زرداری پہلے ہی کہتے تھے نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ اب پورا ملک یہ بات کر رہا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا حکومت کی ساری پالیسیاں امیروں کیلئے ہیں غریب کا کوئی پرسان حال نہیں۔ پیپلزپارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا، اس نالائق اور نااہل حکومت کا مقابلہ بھی کرلیں گے۔