Friday, April 19, 2024

سمجھوتہ ایکسپریس کیس کی سماعت 14 مارچ تک ملتوی کر دی گئی

سمجھوتہ ایکسپریس کیس کی سماعت 14 مارچ تک ملتوی کر دی گئی
March 11, 2019
ممبئی  ( 92 نیوز) سمجھوتہ ایکسپریس کیس کی سماعت 14 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔ سمجھوتہ ایکسپریس کیس کی سماعت بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر پنچکولہ کی عدالت میں ہوئی ،  بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے فیصلہ سنانے کی بجائے کیس کی سماعت 14 مارچ تک ملتوی کر دی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ پاکستانی  شہری نے سمجھوتہ ایکسپریس واقعے سے متعلق اہم ثبوت ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے درخواست خصوصی عدالت میں  دائر کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق قومی تفتیشی ایجنسی نے سوامی اسیم آنند سمیت انتہا پسند ہندوؤں کو مورد الزام ٹھہرایا تھا ۔ دوہزار سات میں سمجھوتہ ایکسپریس میں ہونے والے دھماکے میں 68 افراد جاں بحق ہوئے تھے ، مرنے والوں میں اکثریت پاکستانیوں کی تھی ۔