Wednesday, April 24, 2024

سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، شیخ رشید

سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، شیخ رشید
August 8, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے  سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر ریلوے نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، کشمیر میں جو بھارت نے کیا شیخ رشید احمد نے کہا کہ سری نگر یروشلم نہیں ہے ،تین سے 6 ماہ کا وقت اور آنے والا سال خطرناک ہو گا ، کشمیر میں مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے ،   جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہو گی ۔ ہندوستان کی حکومت نے مسلمانوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے  ۔ شیخ رشیدوزیر ریلوے نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جب سمجھوتہ ایکسپریس پر دہشتگردی کی گئی اس وقت بھی ریلوے کا وزیر تھا، سفاک ہندو ظالم لوگ ہیں مسلمانوں کو زندہ جلایا جاتا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کرپشن کے کیسز سنگین شکل اختیار کرنے جارہے ہیں،جن کے انہوں نے شیئر بتائے تھے وہ بھی 164کے بیان دے رہے ہیں،اپوزیشن کو پاکستان اور کشمیر کے نام پر اکٹھا ہونا ہے لیکن  کیسوں کے حوالے سے کوئی چھوٹ نہیں مل سکتی۔ ٹرینوں کی ٹائمنگ اور صٖفائی سے متعلق  وزیر ریلوے نے کہا کہ عید کے بعد ٹرینوں کی ٹائمنگ اور صفائی میں تبدیلی لائیں گے،لاہور اور کراچی میں 2 واشنگ لائنیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔