Friday, April 26, 2024

سماعت سے محروم بچوں پر تشدد کاکیس ،ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

سماعت سے محروم بچوں پر تشدد کاکیس ،ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
March 3, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) سماعت سے محروم بچوں پر تشدد کے ملزموں اکرام اور عثمان کا چالان ماڈل ٹاؤن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ اشرف اعوان کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ جوڈیشل مجسڑیٹ نے ملزموں کو 7روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ متاثرہ بچوں انیس اور سیف کے والدین نے عدالت حاضر ہو کر صلح نامہ پیش کر دیا ۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی ۔ متاثرہ بچوں کے والدین میڈیا سے گفتگو کئے بغیر ہی واپس چلے گئے ۔ ملزم عثمان اور اکرم نے خصوصی بچوں کو اسکول بس میں تشدد کا نشانہ بنایاتھا جس کی ویڈیو سماجی میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں کے خلاف نہ صرف محکمانہ کارروائی کی گئی بلکہ بچوں کے والدین کی مدعیت میں ان کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی ۔