Friday, April 19, 2024

سمارٹ گلاس ڈیوائس نے نتائج میں گوگل گلاسز کو پیچھے چھوڑ دیا

 سمارٹ گلاس ڈیوائس نے نتائج میں گوگل گلاسز کو پیچھے چھوڑ دیا
December 20, 2015
ہیلسنکی (ویب ڈیسک) فن لینڈ کے ماہرین نے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سمارٹ گلاسز تیار کیا ہے۔ عینک میں لگنے والی یہ ڈیوائس وزن میں انتہائی ہلکی ہونے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپرینٹ بھی ہے۔ یہ جدید چشمہ ‘ گوگل گلاس کے مقابلے میں زیادہ عمدہ رزلٹ دیتا ہے۔ یورپی ملک فن لینڈ کے وی ٹی ٹی ٹیکنیکل ریسرچ سینٹر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ایسی دبلی پتلی سمارٹ گلاس ڈیوائس تیار کی ہے جسے کسی بھی عام عینک میں نصب کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ڈیوائس بہت زیادہ شفاف، کم وزن اور صرف ایک ملی میٹر چوڑی ہے جبکہ عام انسانی آنکھ سے اسے دیکھنا مشکل ہے۔ اسمارٹ گلاسز کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے کسی بھی طرح کے فریم میں لگایا جاسکتاہے اور یہ گوگل گلاس کے مقابلے میں زیادہ بہتر رزلٹ دیتا ہے۔