Monday, May 13, 2024

سماجی کارکن شاہینہ شاہین بلوچ کو قتل کر دیاگیا

سماجی کارکن شاہینہ شاہین بلوچ کو قتل کر دیاگیا
September 5, 2020

کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں فائرنگ کر کے سماجی کارکن اور اینکر شاہینہ شاہین  کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم شخ ص نے شاہینہ شاہین کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  دم توڑ گئیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شاہینہ شاہین بلوچ کو تین گولیاں لگیں ، نامعلوم شخص نے شاہینہ شاہین کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا  اور اپنی گاڑی بھی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

مقتولہ شاہینہ شاہین  سرکاری ٹی وی میں پروگرامز کی میز بانی کرتی تھیں، وہ بلوچی میگزین ’دزگہار ( سہیلی ) کی مدیر بھی تھیں جبکہ مصوری کا شغف بھی رکھتی تھیں اور بلوچستان کی مختلف آرٹ گیلیریز میں انکی تصاویر اور پینٹنگز ُرونما بھی ہو چکیں ہیں۔

اسکے علاوہ وہ بلوچستان میں عورتوں کی آزادی اور صنفی برابری کی کیمپینز کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔