Friday, March 29, 2024

سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے جلسی میں شرکت کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، عثمان بزدار

سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے جلسی میں شرکت کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، عثمان بزدار
December 14, 2020

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پی ڈی ایم کےجلسے پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹ میں کہا کہ لوگوں کو سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے جلسی میں شرکت کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ  ناکام جلسیوں کےبعد زندہ دلانِ لاہور نےبھی اپوزیشن کی ناکام سیاست پر مہر ثبت کردی ہے۔شکست خوردہ عناصر کےافراتفری اور کورونا پھیلانے کے ایجنڈے سےالگ رہ کر عوام نےاپنا فیصلہ سنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے فیصلے کے بعد پی ڈی ایم کو جلسوں سے توبہ کرلینی چاہیے۔