Wednesday, May 22, 2024

سماجی تحفظ کی فراہمی ، پاکستان کا شمار آخری تین ممالک میں ہونے لگا

سماجی تحفظ کی فراہمی ، پاکستان کا شمار آخری تین ممالک میں ہونے لگا
October 13, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت اپنے شہریوں کو سماجی تحفظ کی فراہمی میں ناکام ہو گئی ، پاکستان کا شمار آخری 3 ممالک میں ہونے لگا ہے ،ایشیائی ترقیاتی بینک کے سوشل پروٹیکشن انڈیکیٹر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے سوشل پروٹیکشن انڈیکٹر کے مطابق پاکستان عوام کو سماجی تحفظ کی فراہمی میں ناکام ہوگیا  ،  پاکستان کا شمار سماجی تحفظ کیلئے سب سے کم رقم مختص کرنے والے آخری 3 ممالک میں ہونے لگا۔ سال 2009 تا 2015 پاکستان کے سماجی تحفظ پر اخراجات کی شرح 10 فیصد  گر گئی ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  پاکستان میں سماجی تحفظ محض 3.2 فیصد آبادی کو دستیاب ہے۔  سماجی تحفظ کا گراف کرغستان میں 32.2 فیصد اور آزر بائجان میں19.2فیصد ہے۔ سنگاپور سماجی تحفظ کی غرض سے کم آمدن والی آبادی پر فی کس سالانہ 53ہزار ڈالر ، جاپان 32ہزار 487 ہزار ڈالر ، جنوبی کوریا27ہزار221 ڈالر، ملائشیاء 9ہزار490ڈالر جبکہ چین7ہزار922ڈالر خرچ کر رہا ہے۔ ایشیاء میں سماجی تحفظ کیلئے سب سے کم رقم مختص کرنے والے 4 ممالک میں پاکستان، میانمار، لائو ریپبلک اور جنوبی کوریا شامل ہیں، یہ ممالک کم آمدن والی آبادی پر مجموعی قومی پیداوار کا صرف  1.7  فیصد خرچ کرتے ہیں۔