سلیکٹڈ وزیراعظم ہی میثاق جمہوریت کا مذاق اڑاسکتا ہے،مولا بخش چانڈیو
کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ پر تنقید کے نشتر برسانے پر پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ صرف سلیکٹڈ وزیر اعظم ہی میثاق جمہوریت جیسی تاریخی دستاویزات کا مذاق اڑا سکتا ہے ۔
سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ جمہوریت آمریتوں کا راستہ روکنے کیلئے ہے، خان صاحب کو میثاق جمہوریت اور اٹھارہویں ترمیم کی تکلیف ہے،آپ احتساب کریں ، کس نے روکا ہے ۔
مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری 30سالوں سے عدالتوں کا سامنا کر رہے ہیں ، الزامات کی بنیاد پر صرف اپوزیشن کی گرفتاریاں احتساب نہیں انتقام ہے۔