Friday, April 19, 2024

سلیکٹڈ وزیراعظم پاکستان کے گوربا چوف ثابت ہوئے ، احسن اقبال

سلیکٹڈ وزیراعظم پاکستان کے گوربا چوف ثابت ہوئے ، احسن اقبال
July 24, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا سلیکٹڈ وزیراعظم پاکستان کے گوربا چوف ثابت ہوئے۔ احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم ملکی وژن بیان کرنے کی بجائے اے سی واپس لینے کی بات کر رہا ہے۔ عمران خان پاکستان کا گوربا چوف ثابت ہو رہا ہے۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد ختم ہو چکا ہے۔ شیخ رشید اور عمران خان کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا ہمارے منصوبے مکمل ہونے سے کرنٹ ڈیفیسٹ میں کمی ہوئی۔ برق رفتاری کے ساتھ بجلی کے گیپ کو پورا کیا ۔ خان اکنامکس معیشت کی تباہی کی اکنامکس ہے۔ ان کا وژن صرف بہتان اور نواز شریف فوبیا ہے۔ لیگی رہنما احسن اقبال بولے ہم نے وژن 2025 متعارف کرایا، ورلڈ بینک نے 2018 میں کہا پاکستانی معیشت 6 فیصد گرو کرے گی۔ عمران خان نے چار ماہ اسلام آباد بند کیے رکھا۔ انہوں نے مزید کہا پاکستان کے ہٹلر کا راستہ روکنا پاکستان بچانے کے مترادف ہے۔ 25 جولائی کو پورے ملک میں احتجاج ہو گا ۔ جس نظام کی جڑیں عوام میں نہیں ہوں گی وہ چلے گا نہیں۔