Tuesday, May 21, 2024

سلیکٹڈ حکومت سے عوام بیزار ہوچکے ہیں ، شہباز شریف

سلیکٹڈ حکومت سے عوام بیزار ہوچکے ہیں ، شہباز شریف
September 23, 2020
لاہور (92 نیوز) سرد ہوتے موسم میں سیاسی حدت بڑھنے لگی۔ شہباز شریف نے کہا سلیکٹڈ حکومت سے عوام بیزار ہو چکے ہیں۔ شہباز شریف کا ہنگامی پریس کانفرنس میں کہنا تھا آرٹی ایس سسٹم فیل ہوا جس سے یہ حکومت بنی۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ سے مسلم لیگ ن پر جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ علیمہ خان سے کچھ پوچھا نہیں جارہا۔ مالم جبہ ، ہیلی کاپٹر، دوائیوں اور گندم کے سکینڈلز کا کیا بنا۔ وزیر اعظم دن رات اپنے اسکینڈلز چھپانے میں لگے ہوئے ہیں۔ آواز اٹھانے پر جیل جانا پڑا تو کوئی بڑی بات نہیں۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ میں اور نواز شریف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ملک کو دوبارہ پٹری پر ڈالنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔