Sunday, May 12, 2024

سلیم ملک نے پی سی بی میں جواب جمع کرا دیا

سلیم ملک نے پی سی بی میں جواب  جمع کرا دیا
June 8, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  سلیم ملک  نے  پی سی بی میں جواب جمع کرا دیا، سلیم ملک کا کہنا ہے  کہ پی سی بی کو تفصیلی جواب دے دیا ہے، جو اسکرپٹ بھیجا ہے وہ مکمل جھوٹ ہے، آٹھ سال میں نے کیس لڑا تو یہ سب عدالتوں میں کیوں پیش نہیں کیا، بظاہر لگتا ہے کہ عمر اکمل کو سخت سزا دی گئی ۔

پی سی بی میں اپنا جواب جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے کہا کہ  میں نے پی سی بی کو تفصیلی جواب دے دیا ہے، جو اسکرپٹ بھیجا ہے وہ مکمل جھوٹ ہے۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ  آٹھ سال میں نے کیس لڑا تو یہ سب عدالتوں میں کیوں پیش نہیں کیا،مجھے لگتا ہے آئی سی سی نے کبھی میرے بارے میں نہیں پوچھا ، میں نے کبھی کسی کھلاڑی کا نام نہیں لیا۔

سلیم ملک کا کہنا تھا کہ  میں نے 15 روز میں جواب دے دیا اب امید ہے کہ بورڈ بھی 15 روز میں جواب دے گا، جسٹس قیوم رپورٹ کے فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں ہے ، اب میں چاہتا ہوں کہ یہ معاملہ ہمیشہ کے لئے ختم ہونا چاہیے ۔

عمر اکمل سے متعلق سلیم ملک نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے کہ عمر کو سخت سزا دی گئی ۔