Thursday, May 9, 2024

سلیم ملک نے تاحیات پابندی پر پی سی بی انٹیگریٹی ڈیپارٹمنٹ میں جواب جمع کرا دیا

سلیم ملک نے تاحیات پابندی پر پی سی بی انٹیگریٹی ڈیپارٹمنٹ میں جواب جمع کرا دیا
August 18, 2020
لاہور (92 نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے میچ فکسنگ کیس میں خود پر لگی تاحیات پابندی کے حوالے سے پی سی بی انٹیگریٹی ڈیپارٹمنٹ میں اپنا جواب جمع کرا دیا۔ سلیم ملک کا کہنا ہے انہوں نے ملک کیلئے 100 ٹیسٹ میچ کھیلے اور انہیں کافی دیر پی سی بی آفس کے باہر کھڑا ہونا پڑا جبکہ ایک ایک دو دو ٹیسٹ کھیلنے والے اندر بیٹھے ہیں۔ کہا کہ سمجھ نہیں آتی، کرکٹ بورڈ میں بیٹھے لوگوں کے دلوں میں میرے لئے اتنا بغض کیوں ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے کرکٹ معاملات پر توجہ دینے کی اپیل بھی کی۔ سلیم ملک نے کہا کرکٹ بورڈ نے مثبت جواب نہ دیا تو وہ عدالت سے رجو ع کریں گے۔