Friday, April 26, 2024

سلیم مانڈوی والا نے کڈنی ہلز ریفرنس خارج کرنے کی درخواست دائر کر دی

سلیم مانڈوی والا نے کڈنی ہلز ریفرنس خارج کرنے کی درخواست دائر کر دی
April 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کڈنی ہلز ریفرنس خارج کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی۔ سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اورسابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ ملزمان کی جانب سے درخواستیں دائر ہونے کے باعث فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آئندہ سماعت پر درخواستوں پر جواب دینگے۔ آئندہ سماعت پر بتائیں گے کہ منی ٹریل کہاں سے آئی۔

سلیم مانڈوی والا نے عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا ہے کہ یہ ریفرنس بنتا ہی نہیں ، خارج کیا جائے۔ ریفرنس میں فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔ درخواست پر فیصلہ ہونے تک فرد جرم کی کارروائی موخر کی جائے۔

احتساب عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے نیب سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔