Saturday, April 27, 2024

سلیم مانڈوی والا نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد کڈنی ہلز ریفرنس چیلنج کر دیا

سلیم مانڈوی والا نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد کڈنی ہلز ریفرنس چیلنج کر دیا
October 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلا آباد (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعدکڈنی ہلز ریفرنس چیلنج کردیا۔

سلیم مانڈوی والا نے ترمیمی آرڈیننس کے تحت کڈنی ہلز ریفرنس احتساب عدالت میں چیلنج کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت کا دائرہ اختیار ختم ہو گیا۔ عدالت نے نیب سے جواب طلب کر لیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کمی۔ معاون وکیل کا کہنا تھا کہ نیب گواہ پر جرح کی تیاری کرکے آئے ہیں اور گواہان موجود نہیں۔ نیب گواہ کی عدم موجودگی پر عدالت نے ریفرنس چیلنج کرنے کی درخواست پر دلائل طلب کیے۔

سلیم مانڈوی والا کی جانب سے ترمیمی آرڈیننس سے قبل بھی بریت کی درخواست دائر تھی۔