Monday, September 16, 2024

سلیم شہزاد کو 18فروری تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم

سلیم شہزاد کو 18فروری تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم
February 7, 2017

کراچی (92نیوز) متحدہ رہنما سلیم شہزاد کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ وہ دہشت گردوں کا علاج کرانے کے مقدمے میں نامزد ہیں۔ عدالت میں سلیم شہزاد نے موقف اختیار کیا کہ ان کے پاس پہننے کے کپڑے بھی نہیں، کسی سے مانگ کر لباس پہنا ہے۔ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا جائے گا۔ وہ تو رضاکارانہ طور پر واپس آئے ہیں۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اتنا شور مچا کر آئیں گے تو گرفتار تو ہونا ہی تھا۔ آپ کے پاس اتنے قابل وکیل ہیں حفاظتی ضمانت لے کر واپس آتے۔ بعدازاں عدالت نے سلیم شہزاد کو اٹھارہ فروری تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔