Friday, May 17, 2024

سلیم جوکھیو اور فاروق ستار کےخلاف کھل کراعلان جنگ کردیا

سلیم جوکھیو اور فاروق ستار کےخلاف کھل کراعلان جنگ کردیا
March 25, 2017
کراچی (92نیوز)کے ایم سی میں سٹی وارڈن کے گھوسٹ ملازمین کا بھانڈا پھوڑنے والے سلیم جوکھیو نے وسیم اختر اور فاروق ستار کے خلاف کھل کر اعلان جنگ کردیا۔ سابق ڈائریکٹر سٹی وارڈن کا کہنا تھا انہوں نے پینتالیس ارب روپے کی کرپشن روکی جس پر انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق  کے ایم سی سٹی وارڈن کے گھوسٹ ملازمین کا انکشاف کرنے کے بعد عہدے سے ہٹائے جانے والے سلیم جوکھیو بھی کھل کر میدان میں آگئے ۔ کراچی پریس کلب میں مئیر کراچی اور سربراہ ایم کیوایم پاکستان فاروق ستارپرالزامات سے بھری پریس کانفرنس کردی ، سلیم جوکھیو نے گھوسٹ ملازمین کے پیسے بیرون ملک بھجوائے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے میئر کراچی کے خلاف عدالت جانے کا بھی اعلان کردیا۔ سلیم جوکھیو کا کہناتھا لائنز ایریا پروجیکٹ میں پینتالیس ارب کی کرپشن روکی سچ بولنے پر عہدے سے ہٹایا گیا۔