Sunday, September 8, 2024

سلوواکیہ میں ایئر شو کی ریہرسل کے دوران 2جہاز فضا میں ٹکرا گئے، 7افراد ہلاک، متعدد زخمی

سلوواکیہ میں ایئر شو کی ریہرسل کے دوران 2جہاز فضا میں ٹکرا گئے، 7افراد ہلاک، متعدد زخمی
August 21, 2015
بریٹی سلاوا (ویب ڈیسک) سلوواکیہ میں ایئر شو کی ریہرسل کے دوران دو جہاز فضا میں آپس میں ٹکرانے کے باعث کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یورپی ملک سلوواکیہ میں سالانہ ایئر شو کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگیں لگا کر فن کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ سلوواکیہ کی ریسکیو سروس کے ترجمان کے مطابق ایئر شو میں شرکت کرنے والے پیرا شوٹرز کے دو جہاز ریہرسل کےلئے جا رہے تھے کہ اسی دوران فضا میں آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دونوں ہوائی جہازوں میں بیس سے چالیس کے قریب افراد سوار تھے۔ ان میں سے بعض نے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر جان پچائی۔