Friday, May 10, 2024

سلمان مرزا نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کر دیا

سلمان مرزا نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کر دیا
February 21, 2021

لاہور ( ویب ڈیسک ) پی ایس ایل سیزن 6 میں پہلی فتح کا مزہ چکھنے والی لاہور قلندرز کو اپنے پہلے میچ سے قبل ہی ایک مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب ہیمسٹرنگ انجری کے باعث فاسٹ باؤلر دلبر حسین کی میچ میں شرکت نا ممکن ہو گئی ۔

لاہور قلندرز نے  دلبر حسین کی جگہ سلمان مرزا کو اسکواڈ میں شامل کیا ، ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے متبادل کھلاڑی کے طور پر سلمان مرزا کے نام کی منظوری دی ۔سلمان مرزا نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت  کرتے ہوئے دو اہم وکٹیں حاصل کیں ۔

سلمان  مرزا نے پشاور زلمی کے اوپنر بلے باز کامران اکمل کو 5 رنز پر آؤٹ کرکے مخالف ٹیم  کو پریشان کیا جبکہ  مڈل آرڈر حیدر علی کو صفر پر پویلین کی راہ دکھا کر اپنی دھاک بٹھا دی ۔

سلمان مرزا نے 4 اوورز میں 35 رنز کے عوض دو قیمتی وکٹیں حاصل کر کے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا۔