Thursday, March 28, 2024

سلمان خان کے ڈرائیورکاممبئی کورٹ میں بیان ریکارڈ

سلمان خان کے ڈرائیورکاممبئی کورٹ میں بیان ریکارڈ
March 30, 2015
ممبئی(ویب ڈٰیسک)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ڈرائیور نے ممبئی کورٹ میں ہٹ اینڈ رن کیس کے حوالے سے بیان ریکارڈ کروا دیا۔ سلمان خان پر الزام ہے کہ انہوں نے تیرہ برس  قبل نشے میں گاڑی چلاتے ہوئے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔ سلمان خان نے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے،سلمان خان پر جرم ثابت ہونے پر دس برس کی  جیل ہوسکتی ہے۔ ہٹ اینڈ رن کیس کا واقعہ اٹھائیس  ستمبر دوہزار دو کو پیش آیا تھا۔ سلمان خان کے ڈرایئور نے کورٹ میں بیان ریکارڈ کروایا کہ حادثے کے وقت گاڑی وہ چلارہا تھا۔ جبکہ کہ سرکاری وکیل کا کہنا ہے،کہ انہوں نے ڈرایئور کی کراس چیکنگ کی ہے۔