Friday, May 3, 2024

سلمان خان کے مقدمے ،،ہٹ اینڈ رن ،، کا ریکارڈ جل چکا ہے :مہاراشٹر حکومت

سلمان خان کے مقدمے ،،ہٹ اینڈ رن ،، کا ریکارڈ جل چکا ہے :مہاراشٹر حکومت
May 27, 2015
ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ سٹار سلمان خان کے مقدمے نے نیا موڑ لے لیا ہے ، مہاراشٹر حکومت  کے محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ ایکسیڈنٹ کیس کا ریکارڈ جل چکا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق مہاراشٹر حکومت کے لا اینڈ جوڈیشری  ڈیپارٹمنٹس کے پاس  اٹھائیس ستمبر دوہزار دو میں ہونے والے سلمان خان ایکسیڈنٹ کیس کا ریکارڈموجود نہیں ہے۔ اس بات  کا ا نکشاف اس وقت ہوا جب منصور درویش نامی بھارتی شہری نے  سلمان خان  کے اس مقدمے  سے متعلق دستاویزات کی حصولی کی درخواست دے رکھی تھی، جس پر انہیں بتایا گیا کہ یہ ریکارڈ  اکیس جون  دوہزار  بارہ کو ممبئی کی ایک سرکاری عمارت میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں جل گیاتھا۔ تاہم  بھارتی سرکار  کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے  کہ وہ اس ریکارڈ کو دوبارہ  ترتیب دینے کی کوشش کریں گے۔