Sunday, September 8, 2024

سلمان خان کیلئے گلوبل ڈائیورسٹی اعزاز

سلمان خان کیلئے گلوبل ڈائیورسٹی اعزاز
September 17, 2017

لندن (92 نیوز) برطانوی پارلیمنٹ نے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو گلوبل ڈائیورسٹی ایوارڈ سے نواز دیا

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ ایوارڈ سلمان خان کو انکی انسان دوستی اور فیاضی کے اعتراف میں دیا گیا۔ سلمان خان کو اعزاز سے نوازتے ہوئے  بھارتی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ کیتھ ویز کا کہنا تھا کہ 'سلمان خان دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے لیے ہیرو اور قابل تقلید شخصیت ہیں۔ اس کے مطابق سلمان خان دنیا کے مخیر ترین انسانوں میں سے ایک ہیں ،انکی تنظیم نے بہت سے محروم افراد کی زندگیوں کو بدل کررکھ دیاہے۔ سلمان خان کا کہنا تھاکہ اس ایوارڈ کو وہ اپنے لیے قابل افتخار سمجھتے ہیں ۔