Monday, May 13, 2024

سلمان بٹ ، کامران اکمل اور عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ میں ناکام

سلمان بٹ ، کامران اکمل اور عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ میں ناکام
February 2, 2020
لاہور ( 92 نیوز) سلمان بٹ ، کامران اکمل اور عمر اکمل فٹنس  ٹیسٹ میں مطلوبہ معیار حاسل کرنے میں ناکام رہے ، ذرائع کے مطابق رننگ ٹیسٹ کے علاوہ کسی بھی ٹیسٹ کے مطلوبہ معیار پر پورا نہ اتر سکے ۔ تینوں کھلاڑیوں کا  مکمل فزیکل فٹنس ٹیسٹ 28 جنوری کو ہوا جس میں سوائے رننگ کے کھلاڑی کسی بھی دوسرے مطلوبہ ٹیسٹ کے معیار کو چھو نہ سکے ،  تینوں کھلاڑیوں کے ٹیسٹ قومی ٹیم کنڈیشنگ اینڈ اسٹرینتھ کوچ یاسر ملک نے لئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل نہ کرسکنے پر تینوں کھلاڑی قومی ون ڈے ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائیں گے ،فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل نہ کرپانے پر تینوں کو جرمانے کرنے پر غور جاری ہے ۔ تینوں کھلاڑیوں نے ابھی تک صوبائی سینٹرل کنٹریکٹ پر بھی دستخط نہیں کئے ، جس کی پاداش میں بھی تینوں کے خلاف کارروائی پر غور جاری  ہے جب کہ صوبائی ٹیموں کے مینجرز اور کوچز  نے صوبائی کنٹریکٹ کے معاملے پر پی سی بی سے پالیسی واضح کرنے کامطالبہ کردیا  ہے ۔