Sunday, September 8, 2024

سلمان بٹ اور آصف کی دبنگ واپسی ، سلمان کی پہلے ہی میچ میں سنچری ، آصف کی دو وکٹٰیں

سلمان بٹ اور آصف کی دبنگ واپسی ، سلمان کی پہلے ہی میچ میں سنچری ، آصف کی دو وکٹٰیں
January 10, 2016
حیدرآباد(92 نیوز)پانچ سالہ پابندی کے بعد سلمان بٹ اور محمد آصف کی کرکٹ میں واپسی ہوگئی، سلمان بٹ نے حیدرآباد میں واپڈا کی نمائندگی کرتے ہوئے پہلے میچ میں ہی سنچری بنا ڈالی کہتے ہیں اچھی پرفارمنس سے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں واپڈا اور فاٹا کی ٹیموں کے مابین پی سی بی ون ڈے نیشنل کپ کے پہلے میچ میں سلمان بٹ اور محمد آصف نے پانچ سالہ پابندی کے بعد واپڈا کی ٹیم کی نمائندگی کی، سلمان بٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری بناڈالی، وہ ایک سو پینتیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد آصف اور سلمان بٹ نے کرکٹ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کے لئے خوشی کا دن ہے، وہ اپنی پرفارمنس کے ذریعے قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔ محمد آصف کا کہنا تھا کہ محمد عامر کی واپسی سے قومی ٹیم مضبوط ہوئی ہے اور وہ دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں۔