Thursday, April 25, 2024

سلطان محمد گولڈن پر چترال میں 12 سالہ لڑکی سے شادی کا الزام

سلطان محمد گولڈن پر چترال میں 12 سالہ لڑکی سے شادی کا الزام
October 12, 2020
چترال (92 نیوز) سلطان محمد گولڈن پر چترال میں 12 سالہ لڑکی سے شادی کا الزام لگا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے اجلاس کی کارروائی 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق لڑکی کی عمر چھپا کر جعلی شناختی کارڈ حاصل کیا گیا ہے۔ اسکول ریکارڈ اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے مطابق لڑکی کی اصل عمر 12 سال ہے۔ سلطان محمد خان کی عمر تقریباً 60 سال ہے اور یہ اس کی تیسری شادی ہے۔ سلطان محمد خان اس سے قبل بھی چترال سے ایک شادی کر چکا ہے۔ سلطان گولڈن کا چترال کے ضلعی انتظامیہ پر بلیک میلنگ کا الزام بھی ہے جس میں اس کا کہنا ہے میری بیوی کی عمر 18 سال ہے، شناختی کارڈ بھی بنا ہے۔ ایڈیشنل سیشن کورٹ نے سلطان محمد گولڈن کو بیوی سمیت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ سلطان محمد گولڈن اور ان کی بیوی کو 24 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری ہوا ہے۔