Thursday, May 9, 2024

سلطان راہی کی 24ویں برسی منائی جا رہی ہے

سلطان راہی کی 24ویں برسی منائی جا رہی ہے
January 9, 2020
لاہور ( 92 نیوز) فن کا سلطان راہی  آج اس دنیا میں موجود نہیں مگر ان کی جانداراداکاری کی بازگشت آج بھی سنائی دیتی ہے، ان کے مداح آج ان کی 24ویں برسی منارہے ہیں ۔ پاکستان میں فن کاسلطان ایک ہی شخص کہلایا جسے سلطان راہی  کے نام سے یاد کیا جاتاہے ، 41 سال تک فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے والے سلطان راہی 24 جون 1938 کو اترپردیش میں پیداہوئے۔ سلطان راہی نے آٹھ سو سے زائد فلموں میں اپنی منفرد اداکاری کے جوہر دکھائے،جن میں سات سوپنجابی،ایک سودس اردو فلمیں شامل  ہیں۔ سلطان راہی نے ستر کی دہائی میں فلم بشیرا سے انڈسٹری میں ایسی انٹری دی کہ فلموں کا ایکسٹرا اداکار فن کا سلطان کہلایا ، 1980 میں بشیرا اور مولا جٹ جیسی فلموں کی کامیابی نے سلطان راہی کو بام عروج پر پہنچا دیا۔ سلطان راہی کی موت کے وقت بھی ان کی چون فلمیں زیرتکمیل تھیں ،  سلطان راہی کو 9 جنوری 1996 کو گوجرانوالہ کے قریب فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔