Friday, April 19, 2024

سلطان آف سوئنگ وسیم اکرم کی آج49ویں سالگرہ، 1984ءمیں کیریئر شروع کیا،502 ون ڈے اور 414 ٹیسٹ وکٹوں سے اپنا لوہا منوایا

سلطان آف سوئنگ وسیم اکرم کی آج49ویں سالگرہ، 1984ءمیں کیریئر شروع کیا،502 ون ڈے اور 414 ٹیسٹ وکٹوں سے اپنا لوہا منوایا
June 4, 2015
لاہور (92نیوز) دنیا کے بہترین فاسٹ باولرز میں سے ایک سمجھے جانے والے وسیم اکرم آج انچاسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اٹھارہ سال کی عمر میں جب دبلے پتلے وسیم اکرم نے کیریئر کا پہلا ون ڈے کھیلا تو شاید انہیں خود بھی اندازہ نہیں تھا کہ ایک دن وہ دنیا کے سب سے بہترین لیفٹ ہینڈڈ باولر قرار دیئے جائیں گے۔ اپنے برق رفتار باو¿نسرز سے انہوں نے جلد ہی ایک خطرناک باولر کے طور پر شہرت حاصل کی، انیس سو بانوے کے ورلڈ کپ میں ان کی شاندار باولنگ نے پاکستان کو ورلڈ چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وسیم اکرم نے ریورس سوئنگ کے فن کو نئی بلندیوں تک پہنچایا، چار سو چودہ ون ڈے اور پانچ سو دو ٹیسٹ وکٹوں سے اپنا لوہا منوایا، تین سنچریز اور تیرہ نصف سنچریز کی بدولت خود کو ایک جارحانہ بیٹسمین بھی ثابت کیا۔ لیجنڈری کرکٹر دو ہزار نو میں اپنی اہلیہ ہما کی وفات کے باعث مشکل دور سے بھی گزرے ، دو ہزار تیرہ میں انہوں نے آسٹریلیا کی شنائرا کو اپنی شریک حیات بنایا۔ سابق کپتان اب کوچنگ اور کمنٹری کے شعبے سے وابستہ ہیں، نائنٹی ٹو نیوز کی ٹیم وسیم اکرم کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد بھی پیش کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ وہ اپنے کیریئر اور زندگی میں مزید کامیابیاں حاصل کریں۔