Friday, May 17, 2024

سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے دفاعی اتاشیوں کا ایل او سی کا دورہ

سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے دفاعی اتاشیوں کا ایل او سی کا دورہ
August 5, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے لائن آف کنٹرول پر  متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور  بھارتی فورسز کی جانب سے کلسٹر بموں سے جانی اور مالی نقصان کا جائزہ لیا۔ کنٹرول لائن پر بھارت کی دہشتگردی  دنیااپنی آنکھوں سے دیکھ لے، ۔ پاکستان کی جانب سے چین،برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں کو ایل اوسی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرایا گیا۔ دفاعی اتاشیوں کو کلسٹر بموں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات دکھائے گئے ،  دوسری جانب بھارت نے اپنی طرف اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو کنٹرول لائن کا دورہ کرانے سے انکار کردیا ہے۔ بھارت نے 30 اور 31 جولائی کو نیلم میں کلسٹر بم برسائے جس میں 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئی ۔ بھارت اب تک 1882 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا۔ سال 2015 سے بھارت کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی 8873 خلاف ورزیوں میں 76 افراد شہید اور 348 زخمی ہوئے۔