Tuesday, April 23, 2024

سلامتی کونسل کے ارکان کو کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش ہے، چینی مندوب

سلامتی کونسل کے ارکان کو کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش ہے، چینی مندوب
August 16, 2019
نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ میں چین کے مندوب ژانگ جون نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان  کو جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بہت کشیدہ اور خطرناک ہے جبکہ سلامتی کونسل کے ارکان کی رائے تھی کہ متعلقہ فریقین کوکوئی بھی یکطرفہ اقدام اٹھانے سے گریز کرنا چاہئے جس سے کشیدگی مزید بڑھ جائے گی۔ دوسری طرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس میں روس نے پاکستانی موقف کی حمایت کر دی۔ روس کے اقوام متحدہ میں اول نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ  کے چارٹر اور قراردادوں کے تحت حل کیا جائے۔ پاکستان اور بھارت شملہ معاہدے اور اعلامیہ لاہور کے تحت آگے بڑھ سکتے ہیں، چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت مل کر مسائل کا سیاسی و سفارتی حل نکالیں۔