Friday, April 19, 2024

سلامتی کونسل کی مستقل نشست،پاکستان نےبھارتی اہلیت پر سوال اٹھادیے

سلامتی کونسل کی مستقل نشست،پاکستان نےبھارتی اہلیت پر سوال اٹھادیے
November 26, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) عالمی سطح پر پاکستان کی جانب سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے ، اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیراکرم نے سلامتی کونسل  میں مستقل رکنیت کے لیے بھارتی اہلیت پر سوالیہ نشان اٹھا دیے۔ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیراکرم نے اپنے خطاب میں بھارت کا اصل روپ دنیا کو دکھاتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل  کی قرادادوں کی کھلی خلاف ورزی کرنے والا ملک مستقل تو کیا غیر مستقل رکن  بننے کا بھی اہل نہیں ہے۔ منیر اکرم کا کہنا تھا جو ملک طاقت کے زور پر مغلوب عوام کے حقوق سلب کرے وہ کیسے عالمی امن کا ضامن ہو سکتا ہے۔ منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں رکنیت کے لیے ممالک کی طاقت کی بجائے عالمی امن کے لیے انکی کوششوں کو دیکھنا چاہئے ،  اصلاحات پر پاکستانی موقف جمہوری اصولوں اور عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔