Thursday, April 25, 2024

سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے، ملیحہ لودھی

سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے، ملیحہ لودھی
August 31, 2019
 نیو یارک (92 نیوز) پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی  نے عرب نشریاتی ادارے العریبیہ کو انٹرویو میں پاکستان کے موقف کو بھرپور انداز میں پیش کیا۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور انہیں اپنا حق خودارادیت ملنا چاہیے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں سات دہائیوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے کرفیو کو 4 ہفتے ہو چکے ہیں جس سے انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ کشمیریوں کو نماز تک ادا نہیں کرنے دی جارہی۔ ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ ہم مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔ یہ وقت ہے کہ عالمی برادری کچھ کرے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔