Friday, April 19, 2024

سلامتی کونسل کی داسو میں دہشت گردی کی شدید مذمت

سلامتی کونسل کی داسو میں دہشت گردی کی شدید مذمت
August 7, 2021 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) اقوام متحدہ کی جانب سلامتی کونسل کی داسو میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی۔ 

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے متاثرہ خاندانوں، حکومت پاکستان سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ سلامتی کونسل نے دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سلامتی کونسل کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کونسل ارکان ہر قسم کی دہشت گردی کو عالمی امن کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں۔ دہشت گردی میں ملوث تمام مجرموں، سرپرستی اور مالی تعاون فراہم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔ عالمی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مجاز حکام اس ضمن میں پاکستان اور چین کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

اعلامیہ میں کہا کیا کہ دہشتگردی مجرمانہ فعل ہے جس کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا۔ دہشت گردی خواہ کسی بھی جذبے یا مقصد کی خاطر ہو، قبول نہیں۔ رکن ریاستیں اقوام متحدہ کے منشور، عالمی و انسانی ہمدردی کے قوانین کے مطابق دہشت گردی کا مقابلہ کریں۔ سلامتی کونسل عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ کا باعث کارروائیوں کے تدارک کے لئے تمام رکن ممالک کردار ادا کریں۔