Friday, March 29, 2024

سلامتی کونسل کشمیر و دیگر تنازعات کے حل میں ناکام ، طیب  اردوان

سلامتی کونسل کشمیر و دیگر تنازعات کے حل میں ناکام ، طیب  اردوان
September 23, 2019
استنبول(ویب ڈیسک )ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اسرائیل کی طرف سے کی گئی ہربات کو قبول نہیں کرنا چاہئے ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ جانے سے قبل استنبول میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے  ترک صدر کا کہنا تھا کہ  دنیا صرف پانچ ملکوں کا نام نہیں، انسانیت پورے کرہ ارض پرپھیلی ہوئی ہے مگر یہ افسوسناک امر ہے کہ سلامتی کونسل میں صرف ان پانچ ملکوں کی بات مانی جاتی ہے جنہیں ویٹو کی طاقت حاصل ہے ۔

نیوزی لینڈ میں پاکستانیوں کا 27ستمبر کوکشمیر ڈے منانے کااعلان

انہوں نے کہا سلامتی کونسل اپنے قیام یعنی 1948 سے آج تک کوئی بڑا اور دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں ناکام رہی ہے ،اسرائیل کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں فلسطین کا مسئلہ 7 عشروں سے اقوام متحدہ کے فورم پرحل طلب ہے مگر اقوام متحدہ اسرائیل سے اپنی کسی ایک قرارداد پربھی عمل درآمد نہیں کراسکی۔

روس سے ایس فورڈ ہنڈرڈ دفاعی نظام خرید چکے ہیں ، طیب اردوان

انہوں نے مزید کہا کہ  آج تک  کونسل شام، برما،القدس اور کشمیر جیسے دیرینہ مسائل کو بھی حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ۔