Friday, April 19, 2024

سلامتی کونسل نے کشمیر پر اپنی ہی قراردادوں پرعملدرآمد نہیں کروایا ، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

سلامتی کونسل نے کشمیر پر اپنی ہی قراردادوں پرعملدرآمد نہیں کروایا ، ڈاکٹر ملیحہ لودھی
April 5, 2019

 نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا سلامتی کونسل نے کشمیر پر اپنی ہی قراردادوں پرعملدرآمد نہیں کروایا۔

 پاکستانی کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا۔ بولیں سلامتی کونسل کشمیر پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی۔ کشمیر پر اپنی ہی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کروایا جا سکا۔ مقبوضہ علاقوں کے لوگوں سے کیے وعدے پورے نہ کرنا کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا سلامتی کونسل کے مستقل ارکان مفادات کو عالمی ذمہ داریوں پر فوقیت دیتے آئے ہیں۔ مستقل اور غیر مستقل رکنیت کا باہمی تناسب غیر مستقل ارکان کے حق میں بڑھانے کا مطالبہ بھی  کر دیا اور واضح کیا کہ سلامتی کونسل اصلاحات کو چند ممالک کی خواہشات کے تابع نہیں کیا جا سکتا۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کا 7 مرتبہ غیر مستقل رکن بنا۔ پاکستان بحیثیت غیر مستقل رکن کونسل کے قواعد، کاروائیوں کا خاطر خواہ تجربہ رکھتا ہے۔ سلامتی کونسل اصلاحات پر اتفاق رائے سے عملدرآمد کیا جائے۔