Wednesday, May 1, 2024

سلامتی کونسل نے مسئلہ کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا، ملیحہ لودھی

سلامتی کونسل نے مسئلہ کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا، ملیحہ لودھی
August 16, 2019
نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل نے مسئلہ کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔ سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کو عالمی سطح پر متنازعہ قرار دے دیا گیا ہے، کشمیر کے حالات پر دنیا بھر میں تشویش ہے، ملیحہ لودھی نے کہا کہ آج پوری دنیا مقبوضہ کشمیر پر بات کر رہی ہے، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، مسئلے کا مستقل حل چاہتے ہیں۔ ۔مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی آواز سنی گئی۔ کشمیری اکیلے نہیں، ان کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیریوں کی حالت زار،مشکلات، درد، پریشانیوں پر بات ہوئی ہے۔ کشمیریوں کے علاقے پر بھارتی قبضے کے نتائج بارے بھی گفتگو ہوئی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سےاجلاس کو روکنے کی کوشش کی گئی، رضامندی پر سلامتی کونسل کے تمام 15 ارکان کے مشکور ہیں، مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارت  ڈھٹائی کیساتھ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔