Thursday, April 25, 2024

سلامتی کونسل نے داعش کی مالی امداد روکنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی

سلامتی کونسل نے داعش کی مالی امداد روکنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی
December 18, 2015
نیویارک(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے داعش کی مالی امداد روکنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی قرار داد میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ داعش کی مالی امداد روکنے میں بھرپور کردار ادا کریں۔ تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شامل پندرہ ملکوں کے وزرائے خرانہ نے قرار داد منظور کرتے ہوئے داعش کی فنڈنگ روکنے کا عزم کیا  سلامتی کونسل کی پندرہ رکنی باڈی کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف فیصلہ کن انداز میں کام کیا جائے گا خاص طور پر اس پیسے کا راستہ بند کریں گے جو داعش کو تیل اور نوادرات کی اسمگلنگ سے حاصل ہو رہا ہےقرار داد امریکا اور روس نے پیش کی تھی۔ ماہرین کے مطابق داعش دنیا کی امیر ترین دہشت گرد تنظیم ہے جس کی ماہانہ آمدن آٹھ کروڑ ڈالر ہےاقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام اور عراق میں بائیس ہزار غیر ملکی شدت پسند موجود ہیں امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ داعش شام میں تیل کی غیر قانونی فروخت سے اب تک پچاس کروڑ ڈالر کماچکی ہے۔