Tuesday, April 23, 2024

سلامتی کونسل نے افغان فریقین پر لڑائی بند، امن مذاکرات پر زور دیا، دفترخارجہ

سلامتی کونسل نے افغان فریقین پر لڑائی بند، امن مذاکرات پر زور دیا، دفترخارجہ
August 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ، اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں افغانستان پر مباحثے کا بغور جائزہ لیا۔ فریقین پر لڑائی بند کرکے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان کی شمولیت، مؤقف دینے کی درخواست مسترد کرنا دکھ کی بات ہے، افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا، سلامتی کونسل کے پلیٹ فارم کو پاکستان مخالف بیانیے کیلئے استعمال کیا گیا۔ افغانستان کے نمائندے نے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کیلئے پاکستان پر بےبنیاد الزامات لگائے۔ پاکستان الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہے، عالمی برادری کے تعاون سے پاکستان کی تعمیری کوششوں نے دوحہ امن عمل میں اہم سنگ میل حاصل کیے۔