Friday, May 17, 2024

سلامتی کونسل میں قرارداد کا مقصد افغان عوام کی بنیادی ضروریات کیلئے تعاون یقینی بنانا ہے، تھامس ویسٹ

سلامتی کونسل میں قرارداد کا مقصد افغان عوام کی بنیادی ضروریات کیلئے تعاون یقینی بنانا ہے، تھامس ویسٹ
December 23, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ کا کہنا ہے سلامتی کونسل میں قرار داد کا مقصد افغان عوام کی بنیادی ضروریات کے لیے وسیع تر تعاون یقینی بنانا ہے۔

تھامس ویسٹ نے ٹویٹ پیغام میں لکھا بین الاقوامی برادری افغان عوام کی مدد کے لیے متحد ہے۔

ادھر افغانستان پر او آئی سی کی وزارتی کونسل کے غیرمعمولی اجلاس پر امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا تہنیتی پیغام بھی سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا او آئی سی اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ عالمی برادری کو افغان عوام کی مدد جاری رکھنے کی دعوت دیتے ہیں۔