Friday, March 29, 2024

سلامتی کونسل میں شام کو سرحد پار سے امداد کی فراہمی کیلئے قرارداد منظور

سلامتی کونسل میں شام کو سرحد پار سے امداد کی فراہمی کیلئے قرارداد منظور
July 12, 2020
نیویارک (92 نیوز) سلامتی کونسل میں شام کو سرحد پار سے امداد کی فراہمی کیلئے قرارداد منظور کرلی گئی۔ خبرایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل میں جرمنی اور بیلجیئم کی پیش کردہ قرار داد کے حق میں 12ووٹ پڑے، روس، چین اور ڈومینک جمہوریہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ روس کے دباو کے باعث شام میں امدادی اشیاء کی فراہمی 2 کے بجائے صرف ایک مقام سے پہنچائی جائے گی۔ امداد باب الہوا کے مقام سے ایک سال تک پہنچائی جائے گی۔