Thursday, March 28, 2024

سلامتی کونسل اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے بھارتی مندوب کے چہرے پر ہوائیاں اڑتی رہیں

سلامتی کونسل اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے بھارتی مندوب کے چہرے پر ہوائیاں اڑتی رہیں
August 17, 2019
نیو یارک (92 نیوز) سلامتی کونسل اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے وقت بھارتی مندوب کے چہرے پر ہوائیاں اڑتی رہیں۔ اکبر الدین پہلے ڈھٹائی سے مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا کا جھوٹا راگ الاپتے رہے، صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کی تو رنگ اڑ گیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس حزیمت اٹھانے کے بعد بھارت کے مستقل مندوب سید اکبرالدین کیلئے عالمی میڈیا کا سامنا ڈراؤنا خواب بن گیا۔ بھارتی حکام کا بھارت میں بیٹھ کر دھڑلے سے جھوٹ بولنا تو سب نے دیکھا ہوگا لیکن جب اکبر الدین  اقوام متحدہ کے فورم پر غیر جابندار صحافیوں کے سامنے آئے تو چہرے کی اڑی ہوئی رنگت بھارت کی شکست بتا رہی تھی۔ اکبر الدین  پریس بریفنگ کے لئے آئے تو ان کی باڈی لینگوئج سے صاف ظاہر تھا کہ ان کو پکڑ کر یہاں کھڑا کیا گیا ہے۔ زبان ہونٹوں  کا ساتھ نہیں دے پارہی تھی۔ صحافیوں نے سوال کئے تو پہلے گھبرائے پھر لڑکھڑائے، ڈائس پر ہلتے ہی نظر آئے۔ زبان سے کم اور ہاتھوں ،چہرے اور جسم کی بے وجہ موومنٹ سے زیادہ جواب دئیے۔ سوال چنا تو جواب گندم دیتے نظر آئے۔ غیرجانبدار صحافیوں کے سوالوں پر ہی چہرے کا رنگ سفید ہو گیا۔ سر اور بغلوں سے نکلتا پسینہ موصوف کی بدحواسی کی داستان بیان کر رہا تھا۔ اکبر الدین کی کنفوژن ڈائس پر کھڑے دور نہ ہوئی تو پریس فورم کو ریمپ بنا کر مٹر کشت کرتے بھی نظر آئے۔ صحافی نے سوال کیا تو سمجھے بغیر کی اس کا شکریہ ادا کرنا شروع کر دیا وہ بھی تین تین بار۔ کشمیر کی صورتحال اور کرفیو پر سوال ہوا تو جواب دینے کو کچھ نہ تھا۔ عالمی میڈیا اور ادارے پہلے ہی کشمیر کی صورتحال سے باخبر تھے۔ اس بار بھارت کا کوئی جھوٹ نہ چلا۔ ہر جھوٹ کا صحافیوں کے سوالوں کی شکل میں منہ توڑ جواب ملا۔ کچھ صحافیوں کے تو پورے سوال سننے کی ہمت بھی اکبر الدین اپنے اندر پیدا نہ کر سکے۔