Saturday, April 20, 2024

سفری دستاویزات میں جعلسازی ، شاہ رخ جتوئی کی ضمانت منظور

سفری دستاویزات میں جعلسازی ، شاہ رخ جتوئی کی ضمانت منظور
December 13, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) شاہ زیب قتل کیس کےمرکزی مجرم شاہ رخ جتوئی کیخلاف سفری دستاویزات میں جعل سازی کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے شاہ رخ جتوئی کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ۔ پراسیکیویشن ڈیپارٹمنٹ نے شاہ رخ جتوئی کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہ کیا ۔
شاہ زیب قتل کیس سے جڑے ایک اور مقدمہ کا معاملے کی ملیر کورٹ میں سماعت ہوئی ۔ مرکزی مجرم شاہ رخ جتوئی ودیگر کے خلاف سفری دستاویزات میں جعل سازی کا مقدمہ درج تھا جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے شاہ رخ جتوئی کی ایک لاکھ میں ضمانت منظور کر لی۔ ضمانت منظور کیے جانےکے فیصلے پر پراسییکیویشن ڈیپارٹمنٹ نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا ۔
پانچ سال گزرجانے کے باوجود ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی جبکہ مقدمہ کا چالان جمع کرائے 4 سال بیت گئےہیں۔
سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمہ سفری دستاویزات میں جعل سازی کرکے دبئی فرار ہونے کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔
مقدمہ میں شاہ رخ جتوئی کا بھائی نواب علی جتوئی، محمد خرم ڈائریکٹر سکندر علی جتوئی گروپ آف کمپنی بھی شامل ہیں جبکہ پی آئی اے حکام محمود سلطان، وسیع اختر، بھی ایف آئی آر میں نامزد ہیں ۔