Wednesday, April 24, 2024

سفاری زو میں نائٹ سفاری منصوبہ پر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی

سفاری زو میں نائٹ سفاری منصوبہ پر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی
June 25, 2019
لاہور(92 نیوز)لاہورسفاری زو میں نائٹ سفاری زوکے منصوبہ پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی،مالی سال 2019/20کے ترقیاتی پروگرامز میں سفاری زو کے لیے کوئی بھی نئی سکیم نہ رکھی جاسکی ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں سفاری زو کے لیے رکھے گئے 21ملین موخر پڑی ادائیگیوں کے لیے ہیں۔ لاہور سفاری میں زو میں نائٹ سفاری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کی کئی مواقعوں پر تشہیر بھی کی گئی تاہم اس پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی اور نئے مالی سال میں نائٹ سفاری منصوبہ سمیت کوئی بھی نیا منصوبہ تجویز نہ کیا جاسکا۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں لاہور سفاری زو کے لیے 21ملین تجویز کیے گئے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ 21ملین وہ ہیں جو مختلف مدمیں کنٹریکٹرز کی موخرادائیگیاں ہیں جو منظوری کے بعد ادا کر دی جائیں گی تاہم سالانہ ترقیاتی پروگرام میں لاہور سفاری زو کی کوئی نئی سکیم شامل نہیں ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے منصوبہ شروع ہونا تو الگ بات ہے کئی ترقیاتی کام جو نامکمل ہیں وہ مکمل طور پر ٹھپ پڑے ہیں جن کو ماضی میں شروع کیا گیا تاہم بجٹ کی کمی کے باعث یہ کام نامکمل پڑے ہیں اور نہ ہی کوئی نئی اسکیم تجویز کی گئی ہے اور نہ ہی ان نامکمل کاموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز رکھے گئے ہیں ۔ لاہور سفاری زو میں جو کام نامکمل ہیں ان میں سمال کیٹ،بندر سیکشن،پیرٹ سیکشن،ایجوکیشن سنٹر،مگر مچھ سیکشن،واچ ٹاور سمیت کئی ایسے کام ہیں جو شروع کیے گئے تاہم مکمل نہ ہوسکے اور اب نہ ہی کوئی نئی اسکیم رکھی گئی اور نہ ہی نامکمل کاموں کے لیے فنڈ رکھے گئے ہیں ۔