Tuesday, May 21, 2024

سفارتی کشیدگی کے بعد امریکی اور فرانسیسی صدر کی پہلی بار ملاقات

سفارتی کشیدگی کے بعد امریکی اور فرانسیسی صدر کی پہلی بار ملاقات
October 30, 2021 ویب ڈیسک

روم (92 نیوز) سفارتی کشیدگی کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کی فرانسیسی ہم منصب عمانوئل میکخواں سے پہلی بار ملاقات ہوئی۔

جوبائیڈن نے فرانس سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی اور کہا جو ہوا وہ زیادہ پروقار انداز میں نہیں ہوا۔

امریکی صدر نے برطانیہ اور آسڑیلیا سے کئے معاہدے پر وضاحت بھی دی۔ اس دوران انہوں نے کہا میں کچھ ایسے ناگزیر حالات میں تھا جنہیں ہونے سے نہیں روکا جا سکتا تھا۔ یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ فرانس انتہائی اہمیت کا حامل اتحادی اور طاقت ہے۔