Saturday, May 18, 2024

سفارت خانے سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ رویہ بہتر کریں ، وزیراعظم

سفارت خانے سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ رویہ بہتر کریں ، وزیراعظم
May 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وارننگ دیتے ہوئے کہا سفارت خانے سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ رویہ بہتر کریں۔

دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک پیغام دے دیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ سٹیزن پورٹل پر سفارتی عملے کی غیرموجودگی کی شکایات ملیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سفارتخانے کا کام اپنے لوگوں کو سروسز فراہم کرنا ہے اور اس کے بعد ان کی پوری کوشش اپنے ملک میں سرمایہ لانے کی ہونی چاہیے۔

وزیراعظم نے سفارتخانوں سے فیڈبیک کیلئے اسپیشل آفیسر مقرر کرنے کی ہدایت بھی کر دی اور کہا سعودی عرب میں سفارت خانے کی بہت شکایات ملیں۔ سفارت خانے کا سب سے بڑا کام اپنے لوگوں کو سہولیات پہنچانا ہے۔ بھارتی سفارت خانے پاکستانی ایمبیسیوں کی نسبت سرمایہ کاری لانے کیلئے زیادہ فعال ہیں۔