Thursday, April 18, 2024

سعیدہ وارثی اسلامی ثقافت کی علامت مساجد کی شناخت کے پیچھے پڑ گئیں

سعیدہ وارثی اسلامی ثقافت کی علامت مساجد کی شناخت کے پیچھے پڑ گئیں
December 18, 2015
لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ کی پہلی مسلمان وزیر ، ہاؤس آف لارڈز کی رکن اور پاکستانی نژاد سعیدہ وارثی بدحواسی کا شکار ہو گئیں سعیدہ وارثی کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں مساجد کے مینار ختم کرکے عبادت گاہیں ایک طرز کی ہونی چاہیئں۔ تفصیلات کےمطابق اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیا ں ایسا ہی کچھ  برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد سعیدہ وارثی کی بد حواسی نے کیا ۔ حکمران  کنزرویٹو  پارٹی  کی سابق چیئر پرسن سعیدہ وارثی مساجد کی شناخت مینار کے کو ختم کرنے کے درپے ہو گئیں ،برطانوی اخبار ٹیلی گراف کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں تمام مساجد کو  دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کی طرز پر بننا چاہیے  اور اس میں مینار نہیں ہونے چاہیئں۔ ہاؤس آف لارڈز کی رکن سعیدہ وارثی نے کہا  ماضی میں مسجد کے مینار کو اذان دینے کےلئے استعمال کیا جاتا تھا  لیکن موجودہ دور میں  مینار کو اذان دینے کےلئے استعمال نہیں کیا جاتا اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے۔ حکمران جماعت کنزرویٹو کی سابق چیئرپرسن سعیدہ وارثی کااپنے انٹرویو میں  کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کو عبادت گاہوں کا ڈیزائن خود مرتب کرنا چاہیے۔